گلگت بلتستان کےسماجی شخصیت محمد اقبال انچن کا امام خمینی ٹرسٹ کو ویل چیئرز کا تحفہ

گلگت بلتستان کےسماجی شخصیت محمد اقبال انچن کا امام خمینی ٹرسٹ کو ویل چیئرز کا تحفہ گلگت بلتستان کےسماجی شخصیت محمد اقبال انچن کا امام خمینی ٹرسٹ کو ویل چیئرز کا تحفہ فائل فوٹو

گلگت بلتستان کی معروف سماجی شخصیت محمد اقبال انچن نے امام خمینی ٹرسٹ کو ویل چیئرز کا عطیہ دیا ،چیئرمین آئی کے ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے۔

 

اسلام آباد میں امام خمینی ٹرسٹ کو گلگت بلتستان کی معروف سماجی شخصیت محمد اقبال انچن کی طرف سے ویل چیئرز کا عطیہ دیا گیا ،اس موقع پر آئی کے ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ امام خمینی ٹرسٹ ہر وقت دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہے.

 

معروف سماجی شخصیات محمد اقبال انچن اور ایڈوکیٹ سمیع اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ آئی کے ٹرسٹ کے اس نیک مشن میں ساتھ ہیں دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال کر سکون ملتا ہے۔

امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ معذور،یتیم ،مستحقین افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہم سب کو مل کر ان کا سہارا بننا ہے۔