علامہ سیدافتخار حسین نقوی کے زیر نگرانی الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں ایک سو دس جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

علامہ سیدافتخار حسین نقوی کے زیر نگرانی الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں ایک سو دس جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب فائل فوٹو

انجمن سماجی بہبود میانوالی کے زیر اہتمام علامہ سیدافتخار حسین نقوی کے زیر نگرانی الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں ایک سو دس جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی ، صوبائی وزیر پنجاب بیت المال سید یاور عباس بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،، زاہد عباس کی رپورٹ۔۔

انجمن سماجی بہبود میانوالی کے زیر اہتمام علامہ سیدافتخار حسین نقوی کے زیر نگرانی الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں 110جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پنجاب بیت المال سید یاور عباس بخاری تھے ان کے علاوہ چیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی حلقہ این اے پچانوے عطاء اللہ خان شادی خیل ایم پی اے امین اللہ خان، ، امین بیت المال محمد اعظم ، ڈی سی میانوالی خرم شہزاد ، ، چئیرمین بین المذاہب پنجاب صاحبزادہ محمد شعیب رضا قادری، چئیرمین تحریک وحدت اسلامی پاکستان مولاناپرویز اکبر ساقی، ضلعی امیر جماعت اسلامی عبد الوہاب خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تنویر خالد،سچ ٹی وی کے اینکر پرسن ندیم حسین، مدثر بخاری ، حنیف قمرکے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

May be an image of 15 people, people standing, people sitting and indoor

تمام شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن سماجی بہبود اور علامہ سید افتخار حسین نقوی کا احسن قدم ہے کہ ان کے توسط سے بڑے پیمانے پر فلاحی کام سر انجام پا رہے ہیں اور یہ کام بغیر کسی مسلک و مذہب کے ہیں اس کا ثبوت آج کی یہ تقریب ہے کہ جہاں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دولہوں کے علاوہ عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے دولہے بھی شامل ہیں۔

مہمان خصوصی صوبائی وزیر پنجاب بیت المال یاور بخاری نے کہا کہ علامہ سید افتخار حسین نقوی اپنے پلیٹ فارم سے اب تک 13790جوڑوں کی شادیاں کرا چکے ہیںجو ایک بہت بڑا کام ہے ان کے اس کام کو دیکھتے ہوئے ہم نے بھی ان کے ساتھ مل کر پنجاب بیت المال کی طرف سے 25شادیوں کا اہتمام کیا ہے

صدارتی خطاب میں علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ پچھلے چالیس سالوں سے زندگی کے ہر شعبہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں ، آج 110جوڑوںمیں ہر جوڑے کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ کا سامان دیا گیا، جس کے لیے دی ورلڈ فیڈریشن، پنجاب بیت المال اور الزہرہ اکیڈمی نے تعاون کیا ہے

110جوڑوں کی شادیوں میں دلہنوں کو جہیز میں تمام سامان دیا گیا دلہنوں کے والدین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں شادی کے وسائل فراہم کرنے سے ان کے لیے اپنے بچوں کی شادی کرنا ممکن ہوئی.