ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر انسٹی ٹیوٹ کی پروقارافتتاحی تقریب منعقد ہوئی،جس میں سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، سی ای او العین ایجوکیشنل فاونڈیشن علامہ سید افتخار حسین نقوی
سمیت ضلع بھر کی سیاسی و سماجی اور تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی،،مقررین نے ماڑی انڈس میں یونیورسٹی کے قیام کو ایک تاریخی اقدام قراردیا ہے.
ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح ہوگیا،،تقریب میں سابق چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد سمیت سی ای او العین ایجوکیشنل فاونڈیشن علامہ سید افتخار حسین نقوی اور ضلع بھرکی
کئی اہم شخصیات نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ لوگ جب کوئی تعلیمی ادارے بناتے ہیں تو وہاں تعلیم بھی ہوتی ہے اور تربیت بھی ، ان
کا کہنا تھا کہ الفجر انسٹیٹوٹ کے لیے خدمات ہمیشہ مہیا رہیں گی.
ڈائریکٹر الفجر انسٹی ٹیوٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نےاپنے خطاب میں کہا کہ کوشش رہی کہ نہ صرف ضلع میانوالی بلکہ بھر میں تعلیم صحت اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر کام ہو یہی وجہ ہے کہ
گذشتہ چالیس سالوں میں ہم نے تعلیم صحت اور لوگوں کی فلاح بہبود پر بہت کام کیا آج الفجر انسٹیٹوٹ کے افتتاح سے بھی یہاں کے بچے بچیوں کو اعلی تعلیم کے مواقع ملیں گے۔
معاون خصوصی سی ای او العین ایحوکیشنل فاونڈیشن پروفیسر ذوق اخت،الفجر انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر ذو الفقار زیدی سمیت دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا.