١٨ذوالحجہ کے حوالے سے جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سرپرستی میں 28واں جشن عید غدیر کا انعقاد کیا گیا

١٨ذوالحجہ کے حوالے سے جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سرپرستی میں 28واں جشن عید غدیر کا انعقاد کیا گیا فائل فوٹو
جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں جشن عید غدیر کے موقع پر اتحاد امت کا عظیم الشان اجتماع۔
 
١٨ذوالحجہ کے حوالے سے جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سرپرستی میں 28واں جشن عید غدیر کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
 
اس پروگرام میں رات بھر محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں ملک کے نسمور اردو و سرایکی شعراء نےہدیہ تبریک پیش کیا۔
 
 
دوسری نشست میں قصیدہ خواں و ذاکرین نے مدحت علی بیان کی تیسری اور مرکزی نشست میں اتحاد بین مسلمین کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا جہاں سیک ہی سٹیج پر تمام مسالک کے نامور علماے کرام موجود تھے۔۔
 
جشن عید غدیر کے پروگرام میں صاحبزادہ شعیب رضا قادری چیرمین ڈویژنل امن کمیٹی سرگودھا۔ چیرمین تحریک وحدت اسلامی پاکستان صاحبزادہ علامہ پرویز اکبر ساقی۔۔ جناب پیر سید محمد شاہ ہمدانی
 
سجادہ نشیں دندہ شاہ بلاول۔۔
 
 
پیر سید محمد عثمان شاہ نوری سجادہ نشیں آستانہ عالیہ چک سادہ شریف ۔۔ علامہ فاروق آحمد سعیدی مرکزی چیءرمین علماء مشایخ ونگ مسلم لیگ ن۔۔ علسمہ محمد
 
حسین گوکڑوی۔۔ مولانا پروفیسر مفتی محمد شبیر انجم ۔۔ مولانا انیس رضا۔۔ مولانا سید عاشق حسین سمیر دیگر علماے کرام نے خطابات کیے۔
 
 
پیر سید محمد عثمان شاہ سجادہ نشیں آستانہ عالیہ چک سادہ شریف کا کہنا تھا کہ ہم علامہ سید افتخار حسین نقوی کے انتہای مشکور ہیں جنہوں نے امت کے اتحاد کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا ہے
 
جس پر ہم سب مل کر امت کے اتحاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
 
 
چیرمین امام خمینی ٹرسٹ سربراہ تحریک وحدت اسلامی علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ دین اسلام محطتیں بانٹنے کا نام ہے امت کا اتحاد ہمیشہ میرا مقصد رہاہے جس کے لیے ہم برسوں سے
 
کام کر رہے ہیں اور تحریک وحدت اسلامی اور امام خمینی ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے ہم ملک بھر میں امت کے اتحاد کے لیے کام کر رہے ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ آج ایک ہی سٹیج پر آپ کو تمام مسالک کے
 
جید علماء کرام اکٹھے بیٹھے نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے علماء میں کوی اختلاف نہیں لہذا عام لوگوں کو بھی آپس میں اختلاف سے بالا تر ہو کر آپس میں اتفاق و اتحاد پیار و محبت سے رہنا چاہیے اور
 
سیک دوسرے کے نظریات و معتبر ہستیوں کا احترام کرنا چاہیے۔