علامہ سید افتخار حسین نقوی کا جامعہ بیت القرآن کا دورہ

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے جامعہ بیت القرآن کا دورہ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے جامعہ بیت القرآن کا دورہ فائل فوٹو

اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی نے جامعہ بیت القرآن کا دورہ کیا۔جامعہ بیت القرآن پہنچنے پر مفتی عاشق حسین اور اساتذہ کی جانب سے علامہ افتخار حسین نقوی کا پرتپاک استقبال کیا

گیا، طلباء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور دورد و سلام سے فضا معطر ہو گئی۔

 

 

علامہ افتخار حسین نقوی نے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد امت ہی وہ واحد راستہ ہے، جس سے فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ پیغام پاکستان کی دستاویز بھی

اس سلسلے میں مشعل راہ ہے۔

 

 

رکن اسلامی نظریاتی کونسل نے جامعہ بیت القرآن کے طلباء میں تحائف بھی تقسیم کئے اور کہا کہ طلباء پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔

علامہ افتخار حسین نقوی نے ادارہ منہاج الحسین میں علامہ محمد حسین اکبر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ اور بھتیجے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا

 

 

.اس موقع پر رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومین کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے

وہ ان کے دکھ میں شریک ہیں۔ تعزیت کے موقع پر علامہ کاظم رضا نقوی، علامہ گلفام ہاشمی اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔