جشن ولایت

جشن ولایت جشن ولایت

اور مولا علیؑ کی شان میں اشعار، قصائد، منقبتیں اور تقاریر کی جاتی ہیں۔

ہر سال منائے جانے والا یہ جشن غدیر نہ صرف ضلع میانوالی بلکہ پنجاب بھر کا سب سے بڑا جشن ہوتا ہے جس کے لئے اتنا بڑا اہتمام کیا جاتا ہے یہ جشن عید غدیر 3نشستوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔

پہلی نشست:۔ محفل مشاعرہ و مقاصدہ (سترہ اور اٹھارہ ذو لحجہ کی درمیانی شب )

اس نشست کو محفل مشعرہ و مقاصدہ کا نام دیا گیا ہے جس میں ملک سے بھر سے شعراءکرام تشریف لا کر مولاءعلیؑ کی فضیلت میں اشعار پڑھتے ہیں ، اس محفل کو انتہائی خوبصورت طریقے سے سجایا جاتا ہے ،حاضرین کے لئے جہاں خشک میوہ جات کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے

دوسری نشست:۔ جشن عید غدیر:۔ (اٹھارہ ذوالحجہ کی صبح ۸ بجے تا نماز ظہر)

اس نشست میں ذاکرین عظام اور علماءکرام تشریف لاتے ہیں جو حاضرین کو قصائد و منقبتوں اور فضائل مولاءعلی ؑ سنا کر داد وصول کرتے ہیں

تیسری نشست:۔ خصوصی نشست برائے علما ءاہل سنت:۔ (اٹھارہ ذوالحجہ بعد از نماز ظہر تا نماز مغربین تک)

اس نشست میں خصوصی طور پر اہل سنت کے علماءکو دعوت دی جاتی ہے