ماڑی انڈس بڑے فتنہ و فساد سے بچ گیا

ماڑی انڈس بڑے فتنہ و فساد سے بچ گیا ماڑی انڈس بڑے فتنہ و فساد سے بچ گیا

جس کی وجہ سے ان تمام لوگوں کے اہل خانہ کے کاروبارزندگی تو مفلوج ہوا ہی تھا لیکن ان کے ساتھ اہل علاقہ بھی شدید خوف و ہراس کا شکار تھے۔

ایسے میں چیر مین امام خمینی ویلفیر ٹرسٹ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے دونوں گروہوں کو صلح پر آمادہ کر کے آج جامعہ امام خمینی میں ایک تقریب کا انعقاد کر کے صلح کرا دی۔

دونوں گروہوں کے تمام افراد ان کے لواحقین کے علاوہ علاقہ بھر کے افراد کے لیے بھی یہ بہت بڑی خوشخبری تھی علامہ سید افتخار حسین نقوی نے صلح نامہ تمام حاضرین کے سامے پڑھ کر سنایا

صلح نامہ کے مطابق دو نوں گروہوں آپس میں بعد میں پیار و محبت سے رہیں گے اور آیندہ اس طرح کی کسی قسم کی حرکت نہیں کریں گے۔۔

دونوں گروہوں کے لوگ آپس میں گلے ملے۔۔ اس موقع پر سابقہ ناظم سید الفت حسین شاہ، چیر مین یوسی پکی شاہ مردان سید الیاس رضا، سید شمیم عباس شاہ، سید واجد گیلانی آف کالاباغ ، سید قایم علی شاہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.