ہینڈ پمپ اسکیم

ہینڈ پمپ اسکیم ہینڈ پمپ اسکیم

آب رسانی انبیاءو آئمہ و اولیاءکا شیوہ رہا ہے لہٰذا اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے گذشتہ کئی سالوں سے امام خمینی ٹرسٹ فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے یہ ٹرسٹ زندگی کے ہر شعبے میں غریب و نادار افراد کی فلاح و بہبود میں مصروف عمل ہے اور اس حوالے سے خصوصاََپانی کی فراہمی کا شعبہ بھی لوگوں کی بہت سی مشکلات کم کر رہا ہے اللہ کے فضل و کرم اور آئمہ کی نصرت سے اب تک 30ٹربائنز اور 101 ہینڈ پمپ ضلع لگائے جا چکے ہیں۔جن کی تفصیل کچھ یوں ہے 

ہینڈ پمپس کی تفصیل۔۔۔ 101

ضلع میانوالی ، ضلع بھکر، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، اور ضلع ٹانک

ان جگہوں پر ٹربائنز اور ہینڈ پمپس لگا کر علاقہ بھر میں پانی کا مسئلہ حل کر دیا گیاہے۔

چیرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ امام خمینی ٹرسٹ ہمیشہ سے لوگوں کی بنیادی ضروریات پہنچانے میں کوشاں ہے اور پانی ایک ایسی نعمت جس کے بغیر زندگی ممکن نہیں لیکن ہمارے ہاں ایسے بے شمار علاقے ہیں جہاں پوری پوری بستیاں پانی سے محروم ہیں ، ایسے میں امام خمینی ٹرسٹ دوشعبوں میں کام کر رہا ہے

۔ پانی کے لئے ٹربائنز کی فراہمی۔ ہینڈ پمپ کی فراہمی

جہاں پوری بستی پانی سے محروم ہے وہاں ٹربائنز لگا کے دی جاتی ہے اور اس سلسلہ میں اب تک 30پانی کی ٹربائنز لگائی جا چکی ہے

ہینڈ پمپ ایسے غریب و نادار افراد کے گھروں میں لگا کے دئیے جاتے ہیں جن کے پاس اتنے وسائل نہ ہوں کہ وہ کہیں سے پانی کا بندو بست کر سکیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اہل خیر حضرات اس شعبہ میں امام خمینی ٹرسٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تا کہ مزید لوگوں تک پانی کی نعمت پہنچائی جا سکے۔کیونکہ ہمارے پاس درخواستیں بہت سی ہیں لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں لیکن جونہی مزید وسائل فراہم ہوئے تو ہم باقی درخواستوں کو بھی مکمل کریں گے ۔

 

 

 

 

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.