راشن کی تقسیم

راشن کی تقسیم راشن کی تقسیم

امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی کے زیر نگرانی 1500خاندانوں میں راشن کی تقسیم مکمل

رمضان ریلیف 2015

ء (1436ہجری

ہمارا ساتھ دیجئے

امام خمینیؒ ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی کے زیر اہتمام ہر سال ماہ رمضان میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے اس سال بھی ماہ رمضان میں امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام تحصیل عیسیٰ خیل، تحصیل پپلاں اور تحصیل میانوالی کے 1500خاندان میں راشن تقسیم کیا گیا۔راشن پیکیج میں کچن کے متعلقہ تمام بنیادی چیزیں فراہم کی گئیں، 

اس موقع پر مستحقین کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں مفت راشن مل جانا ان کے لئے بہت بڑی نعمت ہے ، کیونکہ اس راشن سے وہ ماہ رمضان کے روزے، سحرو افطار اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں ۔

شعبہ راشن کے انچارج سید ابرار حسین اور مولانا موسیٰ رضا نے کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میانوالی کی تمام چھوٹی بڑی بستیوں میں مستحقین تک راشن پہنچایا جائے تاہم محدود مقدار میں راشن ہونےاور مستحقین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ہر مستحق تک یہ امداد نہیں پہنچ سکتی۔

چئیر مین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ امام خمینی ٹرسٹ جہاں دیگر شعبوں میں غریب و نادار افراد کے لئے کام کر رہاہے وہیں ماہ رمضان میں غریب و نادار افراد کے گھروں میں راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ یہ لوگ بھی بھر پور طریقے سے سحر و افطار کرتے ہوئے ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹ سکیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ مستحقین کی تعداد زیادہ ہونے اور وسائل محدود ہونے کے باعث ہم یہ راشن پیکیج ہر کسی تک نہیں پہنچا سکتے، ہمارے جتنے بھی فلاحی شعبہ جات ہیں ان میں مستحقین کا معیار صرف غربت ہی ہے ، غریب چاہے کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو ہمارا ادارہ انہیں مدد پہنچاتا ہے تاہم اگر اہل خیر حضرات مزید تعاون کریں تو امداد کایہ سلسلہ ہم مزید وسیع کر سکتے ہیںانہوں نے مزید بتا یا کہ امام خمینی ٹرسٹ نے اجناس کی فراہمی اور پانی کی فراہمی کن کن علاقوں میں کی ہے اس بابت انہوں نے کچھ اعدادوشمار بتائے جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

۔1. 1410 پیکٹ راشن ضلع میانوالی، ضلع خوشاب، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع ٹانک کے غریب و نادار افراد میں تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔

۔ 1120.2 کلو گوشت ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں میں انتہائی غریب افراد میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

۔ 3.مختلف اضلاع کے مستحق افراد میں عید الفطر کیلئے 500 س ±وٹ تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔

۔4. صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر مختلف اضلاع کی 80 مساجد میں افطاری دی جا رہی ہے۔

پانی کی اسکیم

2050

 ہینڈ پمپس کی تنصیب ضلع میانوالی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع ٹانک، ضلع لیہ، ضلع راجن پور، ضلع چنیوٹ میں مکمل ہو چکی ہیں۔

 34

 ٹربائنز کی تنصیب ضلع راجن پور،ضلع ڈیرہ غازی خان،رکنی ،ضلع بارکھان، صوبہ بلوچستان،چھدرو ضلع میانوالی میں مکمل ہو چکی ہیں۔

ویلفیئر کا عمل ایک مسلسل عمل ہے اور یہ سفر جاری ہے۔یہاں جو قلیل ساکام بیان کیا گیا ہے یہ فقط آگہی کے لئے ہے کہ اس پلیٹ فارم سے اتنے سارے کام سر انجام دیئے جا رہے ہیں۔ 

ان کاموں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خدمت کا دائرہ کار وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔خدمت ِخلق کا جذبہ رکھنے والے افراد سے ہماری انسانیت کے نام پر تعاون کی اپیل ہے کہ ان غریبوں،یتیموں،بیوگان اور ضرورت مند افراد کی سرپرستی فرمائیں۔

ہمارا یہ نعرہ ہے کہ 

ہمارا کام دیکھیں اور ہمارا ساتھ دیں....! 

خدمت ِخلق کے کارواں میں ہمارے ساتھی بن جائیں

 

امام خمینی ٹرسٹ کے زیرنگرانی دی ولڈ فیڈریشن کے تعاون سے رمضان میںضرورت مند سادات اور غیر سادات کے لیے مختلف جگہوں پر راشن تقسیم کے ساتھ ساتھ نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔اس اسکیم کا نام تقسیم راشن کی اسکیم ہے جس کے تحت ہر رمضان المبارک میں تقریباََ ایک ہزار گھرانے مستفید ہوتے ہیں۔اور کچھ یتامیٰ اور بیوگان کے گھرانے ایسے ہیں جن کے پاس بالکل وسائل نہیں ہیں اور عام حالات میں بھی انتہائی مجبوری کے عالم میں زندگئی گزار رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے احباب سامنے آئیں جو ان بے سہارا اور بے کس افراد کے ساتھ تعاون کریںٹرسٹ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ان کی مدد کی جائے اس وجہ سے انسانیت کے نام پر اپیل ہے کہ آپ آئیں اور دست تعاون بڑھائیں۔

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.