خواتین کے تبلیغی دورہ جات

خواتین کے تبلیغی دورہ جات خواتین کے تبلیغی دورہ جات

بلوچستان اور گلگت بلتستان کی متفرق جگہوں پر تبلیغ دین کے سلسلے میں بالعموم مختلف تبلیغی مشن روانہ کیے جاتے ہیں اور خصوصاً ماہ رمضان اور ماہ محرم،ماہ صفر،ماہ شعبان میں یہ تبلیغی دورہ جات کیے جاتے ہیں۔ ان دورہ جات سے ایسی خواتین جو پڑھی لکھی نہیںہیں اور دینی مدارس سے وابستہ بھی نہیں ان کی گھروں میں تربیت کا پروگرام بنایا جاتا ہے۔ دیہاتی خواتین اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھاتی ہیں۔ 
    گزشتہ کئی سالوں میں اس تبلیغی پروگرام میں ہر سال ماہ شعبان کے آخر میں دس روزہ تبلیغی مشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس دوران طالبات و معلمات باقاعدگی سے دو سو(200) سے زائد دیہاتوں میں جاتی ہیں۔ ہمارے ادارہ کے پاس بیک وقت ایک سو (100) مبلغہ تبلیغی مشن پر جانے کے لیے آمادہ اور تیار ہیں۔
اہم بات،
آج تک کے تبلیغی دوروں سے ہزاروں خواتین مستفید ہو چکی ہیں لیکن ابھی بھی بہت کام کی ضرورت ہے اس سلسلے میں بھی مخیر حضرات ہمارے ساتھ خصوصی تعاون کریں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.