المہدی فری ہسپتال

المہدی فری ہسپتال المہدی فری ہسپتال

ہسپتال کا آغاز صرف تین کنال زمین کے رقبے پر محیط چار کمروں پر مشتمل عمارت سے کیا گیا ، ڈاکٹر سید ذکی الحسن ترمذی ہسپتال کے پہلے میڈیکل آفیسر تعینات کئے گئے ، ان کے بعد ڈاکٹر ہدایت حسین خان ہسپتال کے میڈیکل آفیسر تعینات کئے گئے ان کے بعد مارچ2000سے اب تک ڈاکٹر سرور علی المہدی ہسپتال میں میڈیکل آفیسر اور انچارج المہدی ہسپتال کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن کی وجہ سے المہدی ہسپتال دن بدن ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

شروع میں ہسپتال میں صرفOPDکی سہولیات تھیں تا ہم ڈاکٹر صاحب اور عملہ کی انتھک محنتوں کی وجہ سے ہسپتال پر لوگوں کا اعتماد بڑھتا گیا ۔ اس وقت المہدی ہسپتال لوگوں کو مندرجہ ذیل شعبہ جات میں صحت کی سہولیات پہنچا رہا ہے۔

۱۔GENERAL OPD

ہسپتال میں 24گھنٹے کوالیفائیڈ MBBSڈاکٹر ہر قسم کی ایمرجنسی کے لئے موجود ہوتے ہیں ، پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کی معاونت کے لئے ہمہ وقت موجود رہتا ہے

2۔AEIN ULLAH EYE CLINIC

اس علاقہ میں آنکھوں کی بیماریوں کے حوالہ سے کوئی کلینک موجود نہیں تھا جس سے عوام کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا تھا لہٰذا انجمن سماجی بہبود کی کوششوں سے جنوری2006ءمیں عین اللہ آئی کلینک کے نام سے آنکھوں کی بیماریوں کے لئے کلینک کا آ غاز کیا گیا جس میں ہر جمعہ کے روز ڈاکٹر حافظ محمد آصف آئی سپیشلسٹ ، ڈاکٹر نصرت اللہ خان نیازی اور ساجد خان نیازی اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں ، ہر ماہ 250تا300مریض استفادہ حاصل کرتے ہیں اور تقریباً 10مریضوں کے فیکو مشین سے آپریشن کئے جاتے ہیں، اس کلینک کے انعقاد کے لئے THE WORLD FEDERATION U.K.نے تعاون کیا۔

3۔DENTAL CLINIC

دانتوں کی بیماریوں کے لئے ڈینٹل کلینک کا قیام بھی عمل میں لایا گیاجس میں دانتوں کی ری فلنگ، صفائی اور بیماریوں کامعائنہ کیا جاتا ہے

4۔AL HUDA MCH CENTRE

اس علاقہ میں بچوں اور خواتین کی صحت کے حوالے سے صحت کی سہولیات کا بھی انتہائی فقدان تھا اس سلسلہ میں جنوری2003ءمیں الہدیٰ زچہ بچہ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ، اس سنٹر میں ایک کوالیفائیڈLHVاور ایک مڈ وائف تعینات کی گئی ہے ۔ اس سنٹر میں حاملہ خواتین کے معائنہ ، ڈلیوری، خاندانی منصوبہ بندی، تشنج کی بیماری کے حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات دستیاب ہوتی ہیں ، ہر ماہ تقریباً 300تا 400خواتین اس سے مستفید ہوتی ہیں۔

5۔GNERAL SURGERY

المہدی ہسپتال میں ایک آپریشن تھیٹر کا بھی انتظام کیا گیا جس میں میانوالی کے مشہور سرجن ڈاکٹر غلام حسنین خان نیازی ہر اتوار کو تشریف لا کر مریضوں کو چیک کرتے ہیں اور ان کے آپریشن بھی کئے جاتے ہیں جبکہ ایمرجنسی آپریشن کی سہولیات بھی دی جاتی ہیں اس آپریشن تھیٹر کی بنیاد 2005ءمیں رکھی گئیں ، ہر ماہ تقریباً 100سے زائد مریضوں کے آپریشن کئے جاتے ہیں

6۔ CLINICAL LABORATORY

المہدی ہسپتال میں جنوری 2003ءمیں کلینکل لیبارٹری کا آغاز کیا گیا ، لیبارٹری میں جدید مشینوں کی مدد سے ہر قسم کے خون، پیشاب اور شوگر کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ، کلینکل لیبارٹری کو2006میں شیخ زائد ہسپتال کے شعبہ دل کے انچارج جناب ڈاکٹر اجمل نقوی کے تعاون سے اس لیبارٹری کو اپ گریڈ کیا گیا ، اس لیبارٹری سے ماہانہ اوسطاً 300سے زائد مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے۔

7۔X-RAY

MPAجناب حمیر حیات خان روکھڑی کے تعاون سے دسمبر2006ءمیں ایکسرے کی سہولت کا آغاز کیا گیا اس سے پہلے اس علاقہ میں ایکسرے کی سہولت نہیں تھی ہر ماہ ایک سو سے زائد مریض اس سہولت سے استفادہ حاسل کرتے ہیں۔

8۔ECG

اہل علاقہ میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کا دیرینہ مسئلہ ای سی جی مشین کا نہ ہونا تھا ای سی جی کے لئے مریضوں کو میانوالی جانا پڑتا تھا لیکن کراچی کے ایک مخیر جناب غلام مصطفیٰ گوکل صاحب نے ای سی جی مشین ہسپتال کو عطیہ کر کے اس علاقے کے مریضوں پر ایک احسان عظیم کیا ، چوبیس گھنٹے ہسپتال میں ای سی جی کی سہولت میسر ہے ماہانہ پچاس مریض تقریباً اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

9۔ ULTRA SOUND

المہدی ہسپتال میں الٹرا ساﺅنڈ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے ، یہ سہولت ہلال احمر سوسائٹی اسلامی جمہوریہ ایران نے عطیہ کی۔

10۔20 BED WARD

مریضوں کو مکمل صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس علاقہ کے کسی بھی ہسپتال میں وارڈ کا مکمل انتظام موجود نہ تھا چنانچہ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے المہدی ہسپتال میں 20بیڈ کے وارڈ کا انتظام کیا گیا ہے جس میں ضرورت پڑنے پر مریضوں کو داخل کیا جاتا ہے

11۔CHILD CLINIC

بچوں کی صحت انتہائی ضروری ہوتی ہے لہٰذا اس ضرورت اور نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے 2008ءمیں چائلڈ کلینک کی بنیاد رکھی گئی جس میں کمپلیکس ہسپتال کے چائلد سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد محمود تابش کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو ہفتہ وار اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔

12۔AMBULANCE SERVICE

اس علاقہ میں مریجوں کو شفٹ کرنے کے لئے ایمبولینس کی سہولت ناپید تھی ، ایمر جنسی کی صورت میں میانوالی سے ایمبولینس کو لایا جاتا تھا اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے المہدی ہسپتال کو ایک TOYOTA-HI LUX ACایمبولینس اولاد رضا سائخ کراچی نے فراہم کی ، المہدی ہسپتال نہ صرف اس علاقہ میں مریضوں کو ہسپتال میں شفٹ کرتی ہے بلکہ حادثوں اور لاہور ، اسلام آباد میں بھی مریضوں کو شفٹ کرتی ہے ۔

13۔ NEURO SURGERY

ضلع میانوالی میں نیورو سرجری کی سہولیات نہ ہونے کے باعث میانوالی کے لوگوں کو شروں کی طرف جانا پڑتا تھا جہاں اخراجات بہت زیادہ ہونے، ٹریفک کے مسائل اور رش کی وجہ سے غریب افراد کے لئے بہت مشکل ہو گیا تھا کہ وہ ان حالات میں نیور و سرجری کرا سکے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے جنرل ہسپتال ، لاہور کے نیورو سرجن جناب ملک سجاد حسین ایک ماہ میں دو دفعہ لاہور سے تشریف لا کر مریضوں کو چیک کرتے ہیں اور مریضوں کی نیورو سرجی بھی یہاں پر کی جاتی ہے

FREE MEDICAL CAMPS

المہدی ہسپتال پکی شاہ مردان نے اس علاقے میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر کے ایک نئی روایت کو جنم دیا ہے ان کیمپس میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹر ز حضرات کو ملک بھر سے دعوت دیجاتی ہے اس وقت تک المہدی ہسپتال میں ہزاروںفری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے لاکھوں مفلس اور نادار مریضوں کا مفت علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دی جاتی ہیں۔

More in this category: عین اللہ آئی کلینک »

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.