Logo
Print this page

رہبرٹرسٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں افطار ڈنرکاانعقاد کیا گیا۔

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقدہ افطارڈنرمیں سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.افطار ڈنر کامقصدغریب اور نادارافراد کے لئے عطیات اکٹھاکرنا تھا۔ ممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخارحسین نقوی کا کہنا تھا کہ رہبر ٹرسٹ نے ہیلتھ کے حوالے سے قابلِ تحسین کام کیا.انہوں نے ٹرسٹ کے اقدامات پرروشنی ڈالتے ہوئے انہیں خوب سراہا ۔منتظمین کا اس موقع پرکہنا تھا کہ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر کے ایسے افراد کا علاج مخیر حضرات کے تعاون سے کروایا جاتا ہے جو اپنے علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے.منتظمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

Media

رہبرٹرسٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں افطار ڈنرکاانعقاد کیا گیا سچ ٹی وی،اسلام آباد
© 2017 امام خمینی ٹرسٹ