Logo
Print this page

المہدی ہسپتال پکی شاہ مردان میانوالی میں ایک روزہ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کیمپ میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد زیشان نے مریضوں کا مفت معائینہ کر کے انہیں ادویات اور ٹوت برش مفت فرہم کیں
مریضوں کا کہنا تھا کہ پکی شاہ مردان جیسے پسماندہ اور غربت زدہ علاقوں میں دانتوں کیلئے مفت میڈیکل کیمپ ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے
ڈیٹل سرجن محمد زیشان کا کہنا تھا کہ دیہاتوں میں دانتوں کی بیماریوں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث دانتوں کا درد لگتے ہی لوگ داتوں کو نکلوا دیتے ہیں لیکن داتوں کا کسی ڈینٹسٹ سے علاج نہیں کراتے
لہزا یہاں مریضوں کو مفت ادویات کےساتھ ساتھ انکو اس بات کی اگاہی بھی دی گئی ہے
المہدی ہسپتال پکی شاہ مردان میانوالی پچھلے سترہ سالوں سے اس پسماندہ علاقے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے
جہاں انکھوں کے مفت اپریشن جنرل سرجری نیئرو سرجری کے علاوہ دیگر سہولیات مریضوں کو مفت ملتی ہیں
ضرورت اس بات کی ہے کہ خدمت کے اس دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے تاکہ ضلع میانوالی کے علاوہ دیگر اضلاع کے لوگ بھی اس ہسپتال سے مستفید ہو سکیں

© 2017 امام خمینی ٹرسٹ