Logo
Print this page

مرکز محبان قمر بنی ہاشم ؑ برائے تعلیم و تربیت و خدمت

مرکز محبان قمر بنی ہاشم ؑ برائے تعلیم و تربیت و خدمت مرکز محبان قمر بنی ہاشم ؑ برائے تعلیم و تربیت و خدمت

اہداف.

٭۔سوسے زائد سادات گھرانے جو کہ انتہائی مخلصی کا شکار تھے غربت اور جہالت نے پوری طرح ڈھیرے ڈال رکھے تھے میں سادات کی اکثریت گداگری پر مجبور تھی ان کی غربت و جہالت کے خاتمہ، تعلیم کے فروغ، باعزت روزگار کی فراہمی اور ان کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اس ادارے کا اولین مقصد ہے۔

٭۔مسلمانوں کے درمیان وحدت و یکجہتی کو فروغ دینا۔

٭۔ضلع بھکر میں بالعموم اور تحصیل شورکوٹ میں بالخصوص مذہب اہلبیت ؑ کے پیروکاروں کی بیلغی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

٭۔یتامی و بیوگان کی سرپرستی۔

٭۔خواتین اور حضرات کو ہنر مند بنانا لوگوں کو تکنیتی طور پر مستحکم کرنا جس طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ۔

ابتدائی اقدامات۔

٭۔سادات کے بچوں کے لیے ٹیوشن سنٹر قائم کیا گیا ہے جس میں ایک سو سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں سادات کے علاوہ غیر سادات بچوں کے لیے بھی یہ ہی سہولت موجود ہے جبکہ مکتب اہلسنت کے بھی غریب و نادار بچے بھی اس سنٹر سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

٭۔110غریب خاندانوں کے لیے راشن مہیا کیا گیا اور اس مقصد کے لیے اس ادارے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں اہلسنت علماءنے بھی شرکت فرمائی ٭۔امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے روزگار اسکیم کا اجراءکرتے ہوئے 12گھرانوں کے لیے گدھا گاڑی اس کے علاوہ ہاتھ گاڑی ،رکشہ، کھوکہ سادات کے حوالے کیے گئے۔اس اسکیم کے تحت پانچ رکشے بنک سے نکلوانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔

٭´۔اس کے بعد اسلام شناسی کا شارٹ کورس کروایا گیا۔اس میں جن بچوں نے میٹرکا امتخان دے چکے تھے انہوں نے استفادہ کیا ان بچوں کی تعداد ساٹھ کے قریب تھی۔

٭۔پچاس سیدانیوں کے لیے برقعہ جات خرید کر دئیے گئے۔

یہ تمام ک ام جن کا ذکر کیا گیا ہے ادارے کے دستیاب وسائل کی وجہ سے ہی ممکن ہوئے ہیں لیکن ان کاموں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے یہ اسی صورت میں ممکن ہیں جب آپ ہم سے تعاون فرمائیں اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارنے کے لیے ہمارے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ اور اس جیسے بیسوں کام ایسے ہیں جن میں ہمھیں آپ کے مالی تعاون کی ضرورت ہے ۔نیکی میں دیر نہ کیجیے اور آج ہی دکھی انسانیت کی مدد فرما کر اپنی عاقبت کو سنوارنے کا کام کیجیے۔

      

  

   

  

 

 

 

© 2017 امام خمینی ٹرسٹ