جامعہ امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی میں اس سال بھی شارٹ کورس کا پروگرام بڑے بھر پور انداز میں منعقد کرایا گیا۔

شارٹ کورس پروگرام شارٹ کورس پروگرام

جامعہ امام خمینیؒ ماڑی انڈس میانوالی اپنے نام کی طرح اپنے کام میں بھی خصوصی طرۂ امتیاز رکھتا ہے ۔ اگست 1982ء میں تاسیس کے بعد ابتدائی مراحل کامیابی سے سر کیے جانے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا  آغاز کیا گیا جس میں مدارس دینیہ کا مروجہ نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم اور کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء کیلئے اسلام شناسی کے عنوان سے ورکشاپس کاآغاز باقاعدہ طور پر 1984ء سے ہوا,جس میں کلاس ہشتم کے فارغ التحصیل طلاب کیلئے ماہِ جون جولائی میں پہلے دورانیہ کا انعقاد کیا گیا اور کالج اور یونیورسٹی کے طلاب کیلئے ماہ دسمبر کے دو ہفتہ یا دس روزہ تعلیمی اور تربیتی پروگرام جاری و ساری رہے اس میں وقتاً فوقتاً کلاسز اور مدت کی معمولی سی تبدیلی موسم اورتعلیمی اداروں کی تعطیلات کو مدنظر رکھ کر کی جاتی رہی اور یہ سلسلہ 1984ء سے 1996ء تک جاری رہا ۔
ایک سال 1997ء میں یہ پروگرام بعض وجوہات کی بنا پر نہ ہوسکا جبکہ 1998ء سے اب تک یہ تربیتی سلسلہ جاری وساری ہے جوکہ دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے ایک مڈل لیول کے طلاب کیلئے ایک ماہ جبکہ دوسرا پروگرام میٹرک لیول کے طلاب کیلئے 45روز پر مشتمل ہوتا ہے اور اب تک دسیوں ہزار فرزندان قوم اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں ۔
وہ شجر جن پر پرندوں کے گھر نہیں ہوتے 
جتنے بھی ہوں بلند کبھی معتبر نہیں ہوتے 
اس تربیتی وتعلیمی پروگرام میں طلاب کی تعلیمی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر مضامین کا انتخا ب کیا گیا ہے جس میں درج ذیل ہیں
*ناظرہ تجوید و قرأت (مکمل کورس) *احکام شرعیہ (ابتدائی سطح) *اخلاق وآداب
*تاریخ اسلام (سیرۃ معصومین ؑ ) * عقائد اسلامی *کمپیوٹر کورس
اور دیگر مختلف موضوعات پر بریفنگ دی جاتی ہے اور اس میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین سے وقت لیا جاتاہے ۔
اس سال بھی یہ پروگرام بڑے بھر پور انداز میں منعقد کرایا گیا ۔ شریک طلاب کو ایک ماہ کی مدت میں کورس مکمل کرایاگیا ۔اس سال شارٹ کورس کی مسؤلیت کی ذمہ داری جناب مولانا قاری عامر مجتبیٰ جعفری صاحب نے نبھائی اور تدریسی فرائض مولانا مرید کاظم رضاہاشمی صاحب ،مولانا قنبر علی محمدی صاحب ، مولانا شیخ غلام عباس صاحب ، مولانا محمد عارف مواحدی صاحب اور کمپیوٹر کورس سرزاہد حسین بخاری اور سید یاور عباس بخاری نے انجام دئیے اور طلاب کی تعلیم و تربیت پر مکمل توجہ دی گئی ۔ کورس کے اختتام پر باقاعدہ امتحان لیا گیا اور کامیاب طلاب کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔
الوادعی تقریب انتہائی شایانِ شان انداز میں منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت جناب علامہ السید افتخارحسین نقوی النجفی صاحب نے فرمائی اور طلاب کو انعامات بھی تقسیم کئے اور خصوصی خطاب بھی فرمایا جس میں طلاب کومستقبل میں ایک اچھے انسان بننے اور قوم و ملت ووطن کی خدمت کے جذبہ کو اجاگر فرمایا۔
اس تقریب میں علاقہ بھر کی معزز شخصیات نے بھی بھر پور شرکت فرمائی اور طلاب کی عزت افزائی کی ۔ اس کورس کی تکمیل وکامیابی میں جامعہ کی انتظامیہ اور پرنسپل و مدرسین کرام کی محنتوں ،کوششوں اور کاوشوں کا اہم کردار ہے۔
(خداوند کریم ہم سب کو اپنی تربیت پر توجہ دینے کی توفیق عطاء فرمائے (آمین
والسلام 
سید خادم حسین نقوی 
ناظم تعلیمات جامعہ امام خمینیؒ ماڑی انڈس میانوالی

 

   

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.