(جامعہ امام خمینیؒ ماڑی انڈس( برائے طلباء

(جامعہ امام خمینیؒ ماڑی انڈس( برائے طلباء (جامعہ امام خمینیؒ ماڑی انڈس( برائے طلباء

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امام زمانہؑ کے جانثاروں کی تیاری کا یہ مرکزرو با ترقی ہے سابقہ سالوں میں اس جامعہ کے طفیل ہزاروں طلباءنے علم دین حاصل کیا۔اور اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایران شام و اعراق تشریف لے گئے اس جامعہ میں ہزاروں کی تعداد میں پیش نمازی کا خصوصی کورس مکمل کروایا گیا تاکہ انتہائی پسماندہ علاقوں میں مومنین نماز روزے اور دیگر احکام اسلامی کی صحیح انجام دہی کر سکیںاس کے علاوہ ہزاروں طالب علموںنے درس نظامی کامیابی سے مکمل کیا۔لاکھوں کی تعداد میں یونیورسٹی اور کالجز کے طلباءنے اس جامعہ میں مختصر شارٹ کورس مکمل کیا ہے جس سے دورس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس جامعہ کے طالب علم مختلف مقامات پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔باقاعدگی کے ساتھ دو روزہ جشن غدیر کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔جس میں بلا امتیاز مسلک تمام افراد یکساں شمولیت اختیار کرتے ہیں جس سے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔اس جامعہ میں باقاعدگی سے سکولوں کے طلباءکے لیے کوئز مقابلہ جات منعقد ہو رہے ہیںجس سے ان کی ذہنی استعداد بڑھتی ہے اورباقاعدگی سے جمعة الوداع اور اجتماعی دعا افطاری 27 ماہ رمضان کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔ متفرق عوامی، سیاسی، فلاحی اور اجتماعی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے جن کا مقصد فقط اور فقط عوام الناس کی فلاح و بہبود ہے۔سال میں ایک مرتبہ جامعہ ایک شارٹ کورس کا اہتمام بھی کرتا ہے جو کہ 3 ماہ پر مشتمل ہوتا ہے میٹرک کا امتحان دینے کے بعد جو طلباءفارغ التحصیل ہو جاتے ہیں۔ان کے لیے یہ شارٹ کورس آبِ حیات کا کام کرتا ہے ان تین ماہ کے دوران طلباءکو دین شناسی، بنیادی دینی احکام مثلاً نماز، روزہ،خمس و زکوٰة اور دیگر فروعات کے متعلق پڑھایا جاتا ہے نیز اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو کمپیوٹر اور انگریزی کی تعلیم بھی دی جاتی ہے اس کورس سے ہزاروں طلباءمستفید ہوچکے ہیں۔ جامعہ کے طلبہ کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لٹریسی اور انگریزی بول چال کی تعلیم حاصل کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس جامعہ کے طالب علم اس وقت پوری دنیا میں اور خصوصاََ پاکستان کے اندر معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس جامعہ کے فارغ التحصیل طالب علم اس وقت ایک قد آور شخصیات بن چکی ہیں۔ پاکستان کی تقریباً تمام اہم مذہبی و سیاسی شخصیات و سکالرز پروفیسر ڈاکٹرز اور دیگر تمام شعبہ جات زندگی کے افراد نے اس جامعہ کا وزٹ کیا ہے اورمطمئن ہو کر گئے ہیں آپ کو بھی خصوصی دعوت ہے کہ اس انسان ساز ادارہ کا وزٹ کر کے اپنے ایمان کو تقویت پہنچائیں اور ہمارے ساتھ تعاون کر کے ہمارے ہم سفر بنیں۔

 

               

  

 

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.