|

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں
قرآن کریم
میں عبادت کے سا تھ ہی خیر کا تذکرہ مو جو د ہے۔
''اے ایمان والو !رکوع اور سجد ہ کرو اور اپنے رب
کی عبادت کر تے رہو اور بھلا ئی کے کام کرو تاکہ
تم فلاح پا سکو ''۔
دین کا ہر کام جواللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہوکار
خیر اور باعث اجر و ثواب ہے۔ انہی کاموں میں خدمت
خلق بھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مخلوق کی بے
لوث خدمت کرنا انسانی اخلاق کا نہایت اعلیٰ جوہر
ہے۔ جو انسان مخلوق کی خدمت کرتا ہے اور اللہ
تعالیٰ کے بندوں سے پیار کرتا ہے اور ان کی کسی
غرض اور لالچ کے بغیر خدمت کرتا ہے حق تعالیٰ کے
نزدیک اس کا مرتبہ بہت بلند ہوتا ہے، محتاجوں کی
ضرورت کو پورا کرنا، بھوکے کو کھانا کھلانا، ننگے
کو کپڑے پہنانا، بیمار کے لیے علاج کاانتظام کرنا،
یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھنا، اور ان کی سرپرستی
کرنا فی نفسہ عظیم الشان کار خیر ہے
زیریں سندھ میں بدین کا علاقہ بارش اور سیلاب کی
تباہ کاری سے متاثر ہوا ہے سندھ کے حالیہ سیلاب سے
4 لاکھ گھر متاثر ہوئے ہیں ایک لاکھ مویشی ہلاک
ہوئے‘ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو ریلیف کیمپوں
میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس طرح 30 لاکھ افراد
متاثر ہوئے ہیں۔ زیریں سندھ میں بدین کے علاقے میں
سیلاب نے ایک بڑے علاقے کو متاثر کیا ہے اور وہاں
بھی ریلیف کی سرگرمیاں پوری طرح نہیں ہوئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے موضوعات ہی بدلے ہوئے ہیں اور
سیلاب سے متاثرہ بدین کے علاقوں کی طرف خاص خدمت
خلق کی تنظیموں کی توجہ منعطف نہیں ہوئی ہے۔ اس کے
باوجود خدمت خلق کے نجی اداروں کو باالخصوص اپنی
فیاضی کی روایت کو دہرانا ہوگا۔
بدین کے قریب حکام نے ایل بی او ڈی سیم نالے 277
آرڈی میں پڑا 200 فٹ کا شگاف پر کرلیا، مگر ایل بی
او ڈی سیمنالے264آرڈی میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے
بدین اور تھرپارکر کے مزید کئی علاقے زیر آب آگئے
ہیں۔
بدین کے نواحی علاقے ٹنڈو باگو میں سیکڑوں دیہات
زیر آب ہیں۔ علاقے میں ملیریا اور ہیضے کے علاوہ
دیگر وبائیں پھیلنے لگی ہے۔امام خمینی ٹرسٹ نے
ہمشہ کی طرح اس دفعہ بھی ریلیف کیمپ اور میڈیکل
کیمپس کا انعقاد کیاہے تاکہ اپنے بے بس اور لاچار
بھائیوں کی مدد کی جاسکے اس سلسلے میں امام خمینی
ٹرسٹ کی زیر نگرانی چلنے والے المہدی ہسپتال کے
انچارج ڈاکٹر سرورعلی ایک میڈیکل ٹیم کے ساتھ بدین
سندھ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔وہاں مریضوں کیلئے
دواﺅں کی اشد ضرورت ہے۔لہذا انسانیت کے نام پر
اپیل ہے کہ اپنے متاثرین بھائیوں کیلئے دواﺅں یا
پھر نقد جو بھی ممکن ہو سکے امداد کیجیے تاکہ
زیادہ سے زیادہ جانوں
کو بچایا جا سکے۔
برائے رابطہ۔
|
+92-301-8774512 سید انتصار مہدی۔ |
|
+92-333-6835880 ڈاکٹر سرور علی۔
|
|
+92-300-6664552 سید ابرار حسین شاہ۔
|
0092-459-395784,395550
Fax. 0092-459-395551
اکاﺅنٹ۔
نام اکاﺅنٹ:امام خمینی ٹرسٹ
995-57:اکاﺅنٹ نمبر
1257:بنک کوڈ
حبیب بنک لمیٹڈکالا باغ
نام اکاﺅنٹ: سید افتخار حسین نقوی
UBl:بنک کا
نام
جگہ:اسکندر آباد
1051-5:اکاﺅنٹ نمبر
بنک کوڈ:1583
یہ اکاﺅنٹ نمبر آن لائن ہے۔
|